خدو خال

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چہرہ مہرہ، شکل و صورت کی ساخت، حلیہ۔  جب بھی کیا ترے لب و عارض کا تجزیہ اپنے ہی خدو خال نمودار ہو گئے      ( ١٩٨٣ء، بے نام، ١٣٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خد' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف کے بعد عربی اسم 'خال' لگنے سے مرکب 'خدوخال' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٦ء کو "دیوان میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر